قالیباف کا امریکی حکام کو ایران کے خلاف جنگ کے 10 تلخ نتائج کی بابت انتباہ
19
M.U.H
23/10/2026
تہران: محمد باقر قالیباف نے اپنے ایکس پیغام میں ایران کے خلاف جنگ کے نتائج کے بارے میں ایک میم پوسٹ کی ہے اور خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ سے آپ کو فائدہ پہنچے گا، تو آپ غلطی پر ہیں کیونکہ یہ انتخاب آپ کے لیے کم از کم 10 تلخ نتائج لائے گا۔ اسٹاک مارکیٹ کے گرنے سے لے کر لڑاکا طیاروں کے کریش ہونے تک، اور قرضوں میں اضافے سے مہنگائی تک اور آپ کے فوجیوں کی ہلاکت تک۔
ایران کے اسپیکر نے کہا کہ تمام نتائج امریکی معاشرے کے لیے تاریک ہوں گے۔ آپ اس راستے کے انتخاب پر مجبور نہیں، لیکن اگر آپ یہ راستہ چنتے ہیں، تو آپ کو اس تمامتر نتائج بھی برداشت کرنا ہوں گے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ اس من گھڑت میٹرکس کو توڑ دو اور اس تلخ اور نہ ختم ہونے والے کھیل سے باہر نکلو۔