دہلی پولیس نے حراست میں لیے گئے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو چھوڑا
61
M.U.H
07/10/2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے بعد دہلی پولیس نے حراست میں لیے گئے سبھی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا گاندھی اور مہوا موئترا سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ و اپوزیشن لیڈران کو چھترسال اسٹیڈیم میں رکھا گیا تھا، جبکہ راہل گاندھی اور کچھ دیگر اراکین پارلیمنٹ کو باراکھمبا تھانہ لے جایا گیا تھا۔ سب سے پہلے راہل گاندھی کو حراست سے چھوڑنے کی خبر سامنے آئی ہے، پھر پرینکا گاندھی کو بھی چھوڑا گیا، اور اب خبریں ہیں کہ سبھی اراکین پارلیمنٹ رِہا کر دیے گئے ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اس طرح حراست میں لیے جانے سے ڈرنے والی پارٹی نہیں ہے، یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدہ سے ہٹا نہیں دیا جاتا۔