راج گھاٹ پہنچا اپوزیشن کا قافلہ، راہل گاندھی، کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
136
M.U.H
08/10/2026
ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن ارکان کا قافلہ راج گھاٹ پہنچا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک باہر انتظار کے بعد راہل گاندھی، کھڑگے، پرینکا گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو راج گھاٹ کے اندر جانے کی اجازت ملی، جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راج گھاٹ کے تمام دروازوں پر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ راج گھاٹ کے اندر عام لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ کانگریس کارکنوں کے ساتھ میڈیا نمائندوں کو بھی گیٹ کے باہر ہی روک دیا گیا ہے۔