ایران اور عمان کے درمیان 4 اہم مفاہمتی دستاویزات پر دستخط
346
m.u.h
29/05/2023
عمانی بادشاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے دوران ایران اور عمان کے عہدیداروں کے مابین تعاون کی چار دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔
عمانی بادشاہ ہیثم بن طارق السعید کے اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے کے پہلے روز اتوار کی سہ پہر دونوں ممالک کے حکام نے اقتصادی اور سرمایہ کاری، فری زونز اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔
واضح رہے کہ ان دستاویزات پر دونوں ممالک کے پٹرولیم مصنوعات، اقتصادی امور اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے دستخط کئے ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصادیات نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد، ایران-عمان مشترکہ سرمایہ کاری کمیٹی کی تشکیل کے معاہدے پر دستخط کرنے کا نیز اعلان کیا ہے۔