ذہین افراد، "حددرجہ دباؤ" کے بجائے "حددرجہ علقمندی" کا انتخاب کرتے ہیں، ٹرمپ کے دعووں پر وزیر خارجہ کا ردعمل
135
M.U.H
06/02/2025
تہران: ایران پر شدید دباؤ ڈالنے پر مبنی نئے امریکی صدر کی پالیسی کو وزیر خارجہ عراقچی نے ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف "حددرجہ دباؤ" کی پالیسی پہلے بھی شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شدید دباؤ کی پالیسی کو دوہرایا گیا تو ایک بار پھر "حددرجہ مزاحمت" کی پالیسی اپنائی جائے گی، اسی لیے ذہین افراد "حددرجہ عقلمندی" کا راستہ اپناتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اس پیغام میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مزید لکھا کہ ایران عالمی اداروں کا ایک ذمہ دار رکن ہے جو کبھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار یا حصول کی کوشش میں نہیں رہا ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی حاصل نہ کرے، اس کی ضمانت کا حصول مشکل نہیں، اس شرط پر کہ تہران کے خلاف جارحانہ اقدامات من جملہ معاشی دباؤ اور پابندیوں کے خاتمے کی ٹھوس ضمانت فراہم ہو۔