غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں تل ابیب آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا: عبدالمالک بدرالدین الحوثی
21
M.U.H
02/03/2025
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور مجاہد بھائیوں کی حمایت کے لیے اپنے دینی، انسانی اور اخلاقی عزم پر قائم ہیں اور حماس کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی سے بچنے اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق حماس کے ساتھ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں رخنہ ڈالنے پر مبنی صیہونی حکومت کی کوششوں پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ صہیونی دشمن کے پورے وجود کو بھسم کر دے گی اور مقبوضہ "یافا" جسے "تل ابیب" بھی کہا جاتا ہے، آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔