مذاکرات کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام کا "مکمل خاتمہ" ہے، ٹرمپ کا اعتراف
10
M.U.H
04/05/2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھلے بندوں اعتراف کیا ہے کہ تہران کے ساتھ جوہری مذاکرات سے واشنگٹن کا مقصد "ایرانی جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ" ہے۔ این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مَیں ایران کی جانب سے پُرامن جوہری استعمال کے بارے دلائل سننے کو تیار ہوں لیکن ان (جوہری پروگراموں) میں سے زیادہ تر پروگرام؛ فوجی جنگوں پر ختم ہوتے ہیں! انتہاء پسند امریکی صدر نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ میرے خیال میں وہ اسے سننے کو تیار ہیں... غیر فوجی توانائی (کے پروگرام) اکثر فوجی جنگوں کا باعث بنتے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوں!!