وزیر اعظم مودی نے یروشلم میں عام شہریوں پر ہوئے حملے کی مذمت کی، نیتن یاہو نے حمایت کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا
19
M.U.H
09/09/2025
یروشلم میں اتوار کے روز ہوئے حملے میں پانچ افراد کی ہلاکت اور 12 کے زخمی ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے ہر روپ اور شکل کی مخالفت کرتا ہے اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پیر کو دیر رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’یروشلم میں معصوم شہریوں پر وحشیانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ بھارت دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے اور اس کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے قائم ہے۔‘‘
نیتن یاہو نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا
اس پیغام پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ، جو اسرائیل کے ساتھ اور دہشت گردی کے اس عذاب کے خلاف کھڑے ہیں، جو ہم سب کے لیے خطرہ ہے۔‘‘