حماس: ملت فلسطین کے مفاد میں بلاتاخیر مذاکرات کے لئے تیار ہیں
23
M.U.H
08/09/2025
تہران :حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ثالثین کے توسط سے بعض امریکی تجاویز ہمیں ملی ہیں اور ہم ہر اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں جو فلسطینی قوم کے خلاف جنگ رکوانے میں مدد کرے اور بلاتاخیر مذاکرات کے لئے تیار ہیں
حماس نے کہا ہے کہ سمجھوتہ، جنگ کے حقیقی خاتمے، سبھی قیدیوں کی مکمل رہائی، غزہ سے غاصب فوجیوں کے مکمل انخلا اور اس علاقے (غزہ) کا انتظام و انصرام چلانے کے لئے آزاد فلسطینی شخصیات اور تنظیموں پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل پر مشتمل ہونا چاہئے۔
حماس نے اسی کے ساتھ سمجھوتے کی صیہونی حکومت کی جانب سے شفاف پابندی کی ضمانت کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ ماضی کے ان تجربات کی تکرارنہ کہ غاصبوں نے سمجھوتہ کے اعلان کے بعد اس کی پابندی نہیں کی۔
حماس نے یاد دہانی کرائی ہے کہ اس کی تازہ مثال امریکی فارمولے کی بنیاد پر ثالثین کی پیش کردہ وہ تجویز ہے جس کی اس تحریک نے 18 اگست 2025 کو قاہرہ میں موافقت کی لیکن صیہونی حکومت نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور جرائم کا سلسلہ جاری رکھا۔
حماس نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ امریکا کی پیش کردہ تازہ تجاویز اور ملت ملت فلسطین کی خواہش کے مطابق جامع سمجھوتے کے لئے ثالثین سے اس کا رابطہ برقرار ہے۔