ہم ''مزید حملے'' اور ''زیادہ قتل و غارت'' کرنے جا رہے ہیں، امریکی وزیر جنگ کی بھبکی
61
M.U.H
06/09/2025
امریکی ''وزارت دفاع'' کا نام "وزارت جنگ" رکھے جانے کے بعد، امریکی وزیر جنگ بیٹ ہیگستھ (Bette (Hexath نے انتہائی بے شرمی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ امریکہ اب سے "زیادہ جارحانہ'' انداز میں کام کرنے اور ''ہلاکتوں کی بلند ترین شرح" رکھنے کی ٹھان چکا ہے۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں امریکی وزیر جنگ نے دھمکاتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ ''جنگوں کو آگے بڑھانے'' میں ''زیادہ جارحانہ'' انداز اپنائے گا اور "قتل و غارت کی بلند ترین شرح" ریکارڈ کروائے گا۔
امریکی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ امریکی وزارت جنگ اب ''فیصلہ کن طور پر'' لڑے گی اور ''لامتناہی تنازعات'' میں نہیں پڑے گی.. ہمارا مقصد ''جیتنا'' ہے، نہ صرف ''شکست کو روکنا''.. اب ہم ''دفاع'' کے بجائے ''حملہ'' کریں گے.. ہم اپنی زیادہ سے زیادہ ''جنگی'' اور ''تباہ کن'' طاقت کا استعمال کریں گے، نہ صرف ''قانون کی پابندی'' یا ''سیاسی تحفظات'' پر اکتفاء! بیٹ ہیگستھ نے ایک مرتبہ پھر دعوی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقطہ نظر ''محض محافظوں'' کی نہیں بلکہ ''جنگجوؤں کی ایک نئی قوم" تشکیل دے گا..!