حماس نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ تحریک کے ایک باخبر ذریعے کی طرف سے بین الاقوامی نگرانی میں بتدریج ہتھیار ڈالنے کے بارے میں حدیث نیٹ ورک کے ساتھ انٹرویو سے متعلق شائع ہونے والل خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
حماس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک کے بیانات اس کی سرکاری ویب سائٹ اور ٹیلی گرام پر اس کے چینل کے ذریعے شائع کیے جاتے ہیں۔
بیان مین میڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحریک کی انفارمیشن سائٹ پر شائع ہونے والی خبروں کی بنیاد پر خبریں شائع کرنے میں احتیاط برتیں