ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں: حماس
13
M.U.H
08/10/2025
تہران: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما فوزی برہوم نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران، یمن میں انصار اللہ تحریک اور حزب اللہ لبنان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تحریک حماس کے سینئر رکن اور ترجمان فوزی برہوم نے آپریشن "الاقصی طوفان" کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم اپنی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں انجام پانے والے تمام اقدامات کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم اسلامی جمہوریہ ایران، انصار اللہ تحریک، اسلامی تحریک مزاحمت اور حزب اللہ کے موقف کی قدر کرتے ہیں۔
فوزی برہوم نے اپنے بیان میں قطر، مصر اور ترکی میں ثالثی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم۔ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے ذریعے فلسطینی عوام کے مطالبات کو منایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا ہم ایک ایسے معاہدے کے خواہاں ہیں جس میں جنگ بندی، غزہ سے قابض فوج کے مکمل انخلاء اور انسانی امداد کی ترسیل کی ضمانت دی گئی ہو۔