اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور 2 وزراء کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمہ درج
14
M.U.H
08/10/2025
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور ان کے 2 وزراء کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ میلونی نے اس تعلق سے خود ہی جانکاری دی اور کہا کہ ان پر غزہ نسل کشی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کے لیے اسلحہ مہیا کرائے، جس سے ہزاروں لوگوں کی غزہ میں موت ہوئی۔
اٹلی کی سرکاری ایجنسی آر ٹی ای سے بات کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ یہ دنیا کا اپنی طرح کا واحد معاملہ ہے۔ یہ انتہائی حیرت انگیز ہے، ہم پر جو الزام عائد کیا گیا ہے، اُس میں کوئی دَم نہیں ہے۔ میرے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بہرحال، اٹلی جمہوری ملک ہے۔ یہاں پر بایاں محاذ پارٹیوں کا سیاسی دبدبہ رہا ہے، جو فلسطین معاملے پر کافی بے باک ہیں۔ اس مقدمہ سے میلونی پر سیاسی دباؤ بنے گا۔ 2027 میں اٹلی میں عام انتخاب بھی ہونا ہے، اس لیے میلونی غزہ معاملے میں اب بیک فُٹ پر چل رہی ہیں۔ تازہ مقدمہ نے ان کے پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ غزہ میں نسل کشی کا الزام اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو پر بھی لگا تھا۔ نیتن یاہو پر یہ الزام ثابت بھی ہوا اور ان کے خلاف انٹرنیشنل کورٹ نے وارنٹ جاری کر رکھا ہے۔ حالانکہ اسرائیل انٹرنیشنل کورٹ کا رکن نہیں ہے، اس لیے نیتن یاہو پر زیادہ فرق نہیں پڑا۔ لیکن میلونی کے خلاف اس طرح کا فیصلہ ہوتا ہے تو ان کی گرفتاری تک ہو سکتی ہے۔