غزہ جانے والے آزادی بیڑے کی تمام کشتیاں صہیونی جارحیت کا شکار
14
M.U.H
08/10/2025
آزادی فلوٹیلا کے کارکنوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے تمام بحری جہازوں کو صہیونی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں حملے کا نشانہ بنایا۔
غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جانے والے آزادی بیڑے کے تمام جہاز صہیونی فوجیوں کے حملوں کی زد میں آگئے۔ الجزیرہ کے مطابق آزادی بیڑے کے کارکنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی پانیوں میں کیے گئے ہیں جو صہیونی ریاست کی واضح بحری قزاقی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی ایک صہیونی جنگی ہیلی کاپٹر نے "الضمیر" نامی جہاز کو نشانہ بنایا تھا جس میں 93 کارکن، ڈاکٹروں اور صحافیوں سمیت متعدد افراد سوار تھے۔
آزادی بیڑے کے یہ جہاز غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم صہیونی ریاست نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انہیں حملوں کا نشانہ بنایا۔