بیروت، شہید حسن نصراللہ کی یاد میں المہدیؑ اسکاؤٹس کا تاریخی اجتماع
53
M.U.H
12/10/2025
آج صبح لبنان کے مختلف علاقوں سے 60،000 سے زیادہ گرلز اور بوائے اسکاؤٹس نے بیروت سپورٹس سٹی میں "نسل سید" کے عنوان سے شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں اجتماع منعقد کیا اور شہداء کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی۔ حزب اللہ سے وابستہ لبنانی میڈیا کے مطابق کہ بیروت اسپورٹس سٹی میں اتوار کی صبح اسکاؤٹ کا تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع تھا۔ المنار نیٹ ورک کے مطابق المہدیؑ اسکاوٹس کے 60،000 سے زائد اراکین نے "نسل سید" کے عنوان سے منعقدہ اس اجتماع میں شرکت کی۔
المہدیؑ اسکاؤٹس کا اجتماع بیروت کے اسپورٹس سٹی میں شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد کے ساتھ ساتھ المہدیؑ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے بانی کی 40ویں برسی کی مناسبت سے منعقد ہوا۔ امام مہدی علیہ السلام کے اسکاؤٹس کے درجنوں اسکاؤٹس آج دنیا کے سب سے بڑے اسکاؤٹ اجتماع میں جمع ہوئے جہاں مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں سے کچھ نہایت ہی پرفریب تھیں۔ لبنان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسکاؤٹس گزشتہ چند ماہ سے اس عظیم الشان تقریب کے لیے تیاریاں کر رہے تھے اور ان کا نعرہ تھا "ہم اپنے عہد کے سچے ہیں، اے نصراللہ"۔
حزب اللہ کے ممتاز اداروں میں سے ایک جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر محروم علاقوں میں، امام مہدی (ع) اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ہے، انہوں نے 1985 میں البقاع سے کام کا آغاز کیا تھا۔اسی طرح یہ تنظیم 6 سے 18 سال کی عمر کے بچوں اور نوعمروں کا احاطہ کرتی ہے، اور کہا جاتا ہے کہ اس کے اراکین میں 76,000 سے زیادہ اسکاؤٹس اور انسٹرکٹرز شامل ہیں، جو لبنان کی تمام اسکاؤٹنگ تنظیموں سے کم از کم چھ گنا زیادہ ہیں۔ اس گروپ کے ارکان بنیادی طور پر مہدی (ع) اسکول نیٹ ورک کے طلباء ہیں، جو ہفتے کے آخر میں متعلقہ مراکز میں جا کر خصوصی تربیت حاصل کرتے ہیں، اور ثقافتی، مذہبی، سماجی اور خدمتی پروگراموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
فی الحال،المہدیؑ اسکاؤٹس عالمی اسکاؤٹنگ ایسوسی ایشن میں لبنانی اسکاؤٹس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ امام مہدی (ع) اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے گروپس کی سرگرمیوں میں انسانی امداد جیسے معذوروں کی دیکھ بھال، بیماروں کے لیے ادویات فراہم کرنا اور ان کی عیادت کرنا، محروم علاقوں میں خستہ حال مکانات کی تزئین و آرائش، مساجد، اسکولوں اور امام بارگاہوں کی صفائی وغیرہ شامل ہیں۔گروپ کی ثقافتی سرگرمیوں میں کھیلوں کی ٹیموں کی تشکیل، انفرادی اور اجتماعی مہمات کا انعقاد، اجتماعی مہمات، تحفظ ماحولیات کی تربیت وغیرہ شامل ہیں۔ اس تاسکاوٹ نظیم کے حامیوں میں مخیر حضرات اور خیراتی ادارے، مذہبی حکام اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔