سات صیہونی جنگی قیدی عالمی ریڈکراس کی تحویل میں دے دیئے گئے
23
M.U.H
13/10/2025
تہران :ابلاغیاتی ذرائع نے پیر کی صبح حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کارروائیاں شروع ہوجانے کی خبر دی ہے
عالمی ریڈکراس نے اعلان کیا ہے کہ سات اسرائیلی قیدی اپنی تحویل میں لے لئے۔
اس سلسلے میں حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ سات اسرائیلی قیدی زندہ حالت میں ریڈ کراس کے حوالے کردیئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ غزہ کے مقامی وقت کے مطابق 10 بجے شروع ہوگا۔
حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کارروائی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت شمالی غزہ میں شروع ہوئی اور آزاد کئے جانے والے سات اسرائیلی جنگی قیدیوں کو صلاح الدین شاہراہ سے کیسوفیم گزرگاہ تک اور وہاں سے ریعیم اڈے کی جانب لے جایا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی جنگی قیدیوں کی آزادی کے سلسلے میں استثنائی تدابیر اختیار کی تھیں اور انہیں ریڈ کراس کی تحویل میں دینے کی جگہ پہلے ہی معین کردی تھی۔
پروگرام کے مطابق چار صیہونی جنگی قیدیوں کے جنازے تحویل میں دیئے جائيں گے اور اس کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ انجام پائے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت عام طور پر فلسطینی قیدیوں کی منتقلی اورانہیں تحویل میں دینے میں رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے اور تاخیر سے کام لیتی ہے ۔ ماضی میں صیہونی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ہمیشہ اسی روش سے کام لیا ہے۔