فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے:دیمتری میدویدیف
24
M.U.H
14/10/2025
روس کی سکیورٹی کاؤنسل کے ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے سابق صدر اور روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ بلاشبہ قیدیوں کا تبادلہ اچھی بات ہے، لیکن دونوں اطراف کے قیدیوں کے تبادلے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ سابق روسی صدر نے کہا کہ جب تک مکمل طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کا عمل مکمل نہیں ہوتا، کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔