یورپ: مذاکرات اور سفارتکاری ایران کے ایٹمی مسئلے کی واحد راحل ہے
7
M.U.H
03/11/2025
تہران :یورپی یونین کے ترجمان انو الانونی نے مذاکرات کو ایران کے ایٹمی مسئلے کی واحد راہ حل قرار دیا ہے اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے
انور الانونی نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گی۔
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج ایران سمیت سبھی فریقوں سے رابطے میں ہیں اور کوشش کررہی ہیں کہ اس سلسلے میں مذاکرات شروع کئے جاسکیں۔
انھوں نے اسی کے ساتھ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں سیاسی دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کو ایٹمی اسلحے تک دسترسی کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔
یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو این پی ٹی کے تحت اپنے عہد پر عمل کرنا چاہئے ۔
انھوں نے دعوی کیا کہ ایران بقول ان کے، آئی اے ای اے کے ساتھ بلاتاخیر تعاون شروع کرنے کا پابند ہے۔