تہران:نیوز ویک کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف قوانین کی سپریم کورٹ کی جانب سے مخالفت امریکا کو تباہ کردے گی
نیوز ویک نے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارت اور قومی سلامتی کے معاملات میں فوری اقدام کے لئے وسیع تر اختیارات کا مطالبہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ 5 نومبر کو ٹیرف قوانین کے خلاف دو اپیلوں کی سماعت کرے گی۔ یہ دونوں اپیلیں چھوٹے کاروباری طبقے اور بعض ریاستوں نے دائر کی ہیں۔
ان دونوں اپیلوں میں کاںگریس کی اجازت کے بغیر ٹرمپ کے ٹیرف اختیارات کو چیلنج کیا گیا ہے۔
اپیل کنندگان کا کہنا ہے کہ امریکی آئین میں ٹیرف کے تعین کا اختیار ملک کے صدر کو نہیں بلکہ کانگریس کی دیا گیا ہے۔
اپیل کنندگان نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ہنگامی بین الاقوامی حالات میں اقتصادی اختیارات کے قانون کا سہارا لے کر، اپنے قانونی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون امریکی صدر کو تجارتی ٹیرف کا مستقل اختیار نہیں دیتا۔
دوسری طرف ٹرمپ کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس تجارت اور قومی سلامتی کے معاملات میں فوری اقدام کے لئے وسیع تر اختیارات ہونے چاہیئں۔