امریکہ کے ساتھ اگر مذاکرات ہوئے، تو ایٹمی موضوع تک محدود رہیں گے: وزیر خارجہ عراقچی
32
M.U.H
06/11/2025
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مذاکرات ہوئے تب بھی صرف ایٹمی معاملے تک محدود رہیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ بعض فریق ہمیشہ ایران کے میزائلی اور علاقائی اثر و رسوخ کے معاملے کو پیش کرتے ہیں لیکن ایران کا موقف اس سلسلے میں واضح اور اس پر مبنی ہے کہ اگر کسی بھی قسم کے مذاکرات ہوئے، تب بھی ایٹمی موضوع تک محدود رہیں گے۔
سید عباس عراقچی نے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کے دورہ عمان اور امریکہ سے مذاکرات سے اس کے ربط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ہر 6 مہینے پر اور ایران اور عمان کے تعلقات کے سلسلے میں انجام پاتا ہے۔
ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ اور ثالث کے ذریعے مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے تو ثالث کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔