پزشکیان: وینزوئلا کے تعلق سے امریکی اقدام عالمی امن وسلامتی کے لئے خطرناک ہے
29
M.U.H
10/12/2025
تہران :صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کریبین اور وینزوئلا کے ساحلی علاقوں میں بے بنیاد دعووں سے امریکا کے غیر قانونی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور عالمی و امن وسلامتی کے لئے خطرناک بدعت قرار دیا ہے۔
ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کریبین کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا
انھوں نے ایران اور وینزوئلا کی دوستی کو پائیدارقرار دیا اور موجودہ حساس حالات میں کاراکاس کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔
صدر ایران نے کہا کہ ہم کریبین کے حالات اور وینزوئلا کی حکومت اور عوام کے خلاف امریکا کے اشتعال انگیز اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انھوں نے امریکا کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کریبین اوروینزوئلا کے ساحلی علاقوں پر امریکی جنگی بحری بیڑے بھیجنے کے اقدام نے عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وینزوئلا کے عوام اپنے اتحادویک جہتی سے موجودہ مشکلات پر قابو پالیں گے اور دشمنوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔