شام پر قابض گروہ، مکاری اور امریکہ اور صیہونیت کے سامنے سربسجود ہونے کا مثالی نمونہ: انصاراللہ کے سربراہ
30
M.U.H
10/12/2025
تہران: انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے بعض عرب حکومتوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے بہت سی عرب حکومتوں کو اپنا مطیع اور اپنے سامنے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمنوں سے وابستہ ہونے کا واضح نمونہ شام پر مسلط گروہ ہیں جو ایک جانب مکاری کر رہے ہیں تو دوسری جانب امریکہ اور صیہونیوں کے سامنے ہتھیار ڈال کر اپنی وفاداری کو ان پر ثابت کرنے پر تلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے فلسطین میں ہزاروں مسلم خواتین کا قتل عام کیا جن میں حاملہ، سن رسیدہ اور نوجوان خواتین تھیں اور ان کی بے حرمتی کرتے ہوئے انہیں جنسی جرائم کا بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا غاصب اسرائیلی حکومت اور اس کے مغربی حامیوں نے اب اپنی گستاخی اس حد تک بڑھا دی ہے کہ مسلمانوں کے خون، عزت، سرزمین، مقدس مقامات، مذہب حتی کہ عام زندگیوں پر دراندازی کو اپنے لیے جائز قرار دے رہے ہیں۔
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بہت ہی شاذ و نادر معاملات کے علاوہ، امت اسلامیہ کی زیادہ تر حکومتیں، برگزیدہ شخصیات حتی کہ عوام، اس شیطانی اور گمراہ کن جنگ سے متاثر ہوکر اپنی بصیرت، آگہی اور ضمیر کھو چکے ہیں۔