-
امریکی پابندیاں ایک غیرجانبدار ادارے کی خودمختاری پر کھلا وار: عالمی فوجداری عدالت
- تازہ ترین خبریں
- گھر
امریکی پابندیاں ایک غیرجانبدار ادارے کی خودمختاری پر کھلا وار: عالمی فوجداری عدالت
13
M.U.H
19/12/2025
تہران: عالمی فوجداری عدالت نے، اپنے 2 ججوں پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ہیگ عدالت نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام ایک غیرجانبدار ادارے کی خودمختاری پر کھلا وار اور قابل مذمت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اس سے قبل بھی عالمی فوجداری عدالت کے 9 ججوں اور پراسیکیوٹروں پر پابندی عائد کی تھی۔
یہ پابندیاں غزہ میں صیہونی جرائم کا ارتکاب کرنے والے نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے پر لگائی گئی ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت کے مطابق، واشنگٹن نے جارجیا سے تعلق رکھنے والے"گوچا لورڈکیپانیڈزے" اور منگولیا کے "ایردینے بالسورن دامدین" پر پابندی عائد کی ہے۔
ان پابندیوں کے تحت، امریکی حکومت ان ججوں کے اثاثوں کو ضبط اور ان کے لیے پریشانیاں پیدا کرسکتی ہے۔