یورپی یونین کا گرین لینڈ اور ڈینمارک سے اظہارِ یکجہتی
32
M.U.H
23/12/2025
یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈر لائن نے ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے گرین لینڈ جزیرے پر امریکہ کی جانب سے قبضے کی دھمکی کو مسترد کردیا ہے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈرلائن نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ قطب شمال (نارتھ پول) کی سلامتی بدستور یورپی یونین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ تمام ملکوں کے اقتدار اعلی اور خودمختاری کا احترام عالمی قوانین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی واشنگٹن کی کوشش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فان ڈر لائن نے کہا کہ یورپی یونین ڈینمارک اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور راہ حل کے تلاش کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔