لبنان، جنگ بندی کے باوجود صیہونی ڈرون حملہ، لبنانی شہری شہید
39
M.U.H
26/12/2025
صیہونی حکومت نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ایک بار پھر ایک گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بناکر اسے تباہ کردیا۔
روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے لبنان کے جمیجمہ- صفد البطیخ میں جانے والی ایک پک اپ گاڑی کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
اس کھلی جارحیت میں گاڑی تباہ اور ایک لبنانی شہری کی شہادت واقع ہوگئی۔
دریں اثنا صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کا ایک اہلکار مارا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد متعدد بار ایسے دعوے کیے ہیں کہ اس کے ڈرون حملوں میں حزب اللہ کے سپاہی مارے جا رہے ہیں تاہم بارہا ان کے دعوے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔
یہ حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ جنگ بندی کی ضمانت کرنے والے ممالک نہ صرف ان جارحیتوں کی مذمت نہیں کرتے بلکہ ان بزدلانہ حملوں کو صیہونی حکومت کا حق قرار دے رہے ہیں۔