شام میں نماز جمعہ کے دوران مسجد امام علی (ع) پر خودکش حملہ
42
M.U.H
26/12/2025
شام کے صوبہ حمص میں آج جمعہ کے روز ایک خودکش دھماکے میں مسجد امام علی (ع) کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج جمعہ کے روز صوبہ حمص کے گنجان آباد علاقے میں واقع مسجد امام علی (ع) کے اندر خودکش دھماکہ ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی نمازِ جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے، جس کی وجہ سے مسجد کے اندر موجود افراد کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس سے مسجد کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم رپورٹ جاری ہونے تک شہید اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔