پیوتن کی رہائش گاہ پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا:روسی وزیر خارجہ
2330/12/2025
روسی میڈیا کے مطابق پیر کو ایک بیان میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ 28 اور 29 نومبر کی درمیانی شپ یوکرین نے 91 ڈرونز کے ذریعے نوگوروڈ ریجن میں صدارتی رہائش گاہ پر ایک دہشتگردانہ حملہ کیا تاہم تمام ڈرونز کو روک دیا گیا اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ صدر پیوتن کی رہائش گاہ پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ماسکو یوکرین مذاکرات میں اپنے موقف پر نظرثانی کریگا تاہم مذاکراتی عمل سے دستبردار نہیں ہو گا۔ روسی میڈیا کے مطابق پیر کو ایک بیان میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ 28 اور 29 نومبر کی درمیانی شپ یوکرین نے 91 ڈرونز کے ذریعے نوگوروڈ ریجن میں صدارتی رہائش گاہ پر ایک دہشتگردانہ حملہ کیا تاہم تمام ڈرونز کو روک دیا گیا اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی رہائش گاہ پر یہ ناکام حملہ اس وقت ہوا جب روسی اور امریکی نمائندے "بھرپور مذاکرات" میں مصروف تھے۔ اگرچہ ماسکو یوکرین تنازعہ کو حل کرنے کے مقصد سے امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات سے دستبردار نہیں ہو گا، لیکن یوکرین کے "لاپرواہ اقدامات" کی روشنی میں روس کے مذاکراتی موقف پر نظر ثانی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیف کی اس کارروائی کے بعد جوابی حملوں کے اہداف اور روسی فوج کی طرف سے ان کے نفاذ کا وقت مقرر کر لیا گیا ہے۔