امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا
21
M.U.H
12/01/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو "وینزویلا کا عبوری صدر" قرار دیا ہے۔پوسٹ میں ان کے ساتھ سرکاری پورٹریٹ اور عہدے کے نیچے ''جنوری 2026'' بھی درج ہے۔ اس وقت تک، وینزویلا کی حکومت کی جانب سے ٹرمپ کی پوسٹ پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ پوسٹ میں دکھائی گئی تصویر ویکیپیڈیا کے صفحے سے مشابہت رکھتی ہے اور اس میں ٹرمپ کو امریکی صدر کے 45 ویں اور 47 ویں عہدے پر دکھایا گیا ہے جبکہ نائب صدر کے طور پر جے ڈی وینس کو نامزد کیا گیا ہے۔