نیتن یاہو کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضامندی
5
M.U.H
23/01/2026
تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی ہے ۔ امن کونسل مختلف ممالک کے سربراہوں پر مشتمل ہوگی۔ اس سے پہلے امریکہ نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے بحرین اور متحدہ عرب امارات کو بھی دعوت دی تھی۔ دونوں ملکوں نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی ہے ۔ دوسری جانب آذربائیجان نے بھی ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شمولیت کی دعوت دی ہے ۔ اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی بتایا گیا تھا تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرہ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں کیا گیا۔