ایران کی عزت و وقار کا آخری سانس تک دفاع کریں گے:جنرل حاتمی
7
M.U.H
10/03/2026
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کی عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے آخری قطرۂ خون تک بہائیں گی۔
میجر جنرل حاتمی نے جنگ رمضان کے شہید کمانڈروں کی تشییع کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اس سرزمین کے بہادر سپاہی ایران کی عزت اور سلامتی کی پوری طاقت کے ساتھ حفاظت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کرکے عظیم مرتبہ حاصل کیا ہے اور قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔ قوم کی بھرپور شرکت شہداء کے اہل خانہ کے لیے تسلی کا باعث بنے گی اور دشمنوں کو واضح پیغام ملے گا۔
حاتمی نے کہا کہ ایرانی عوام اور افواج مل کر ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔