ایرانی پاسداران انقلاب کا سخت انتباہ، کہا -کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، ٹریگر پر ہیں انگلیاں
11
M.U.H
23/01/2026
ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر نے امریکہ اور اسرائیل کو کھلے الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈرنے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ماضی کے تجربات اور گزشتہ برس کی جنگوں سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور سنگین ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور اور ایران کی دفاعی قوت ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔