ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو
24
M.U.H
05/02/2026
تہران: ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج سہ پہر سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کی حمایت کے حوالے سے ریاض کے نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے کسی بھی سیاسی اور سفارتی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام قائم رکھنے اور خطے کے تمام ممالک کے مفادات کے تحفظ کی غرض سے قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔