بیجنگ: چین اور امریکہ کے صدور نے ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کی تصدیق کی ہے۔
اس خبر سے ایک گھنٹے پہلے شنہوا نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
یہ ایسے وقت ہے جب یوکرائنی اور روسی مذاکرات کاروں نے آج ابوظہبی میں امریکہ کی ثالثی میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع کیا، جس کا مقصد دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے سب سے بڑے تنازعے کو ختم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک بااثر بین الاقوامی بازیگر کے طور پر، چین نے ہمیشہ روس اور یوکرائن کے درمیان 4 سالہ جنگ کے خاتمے کی غرض سے ثالثی کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔