محبوبہ مفتی اسرائیل اور امریکہ کے بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان ایران کے لیے دعا کی
16
M.U.H
28/02/2026
نئی دہلی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز اسرائیل کی جانب سے مبینہ جارحیت کے تناظر میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک اور اس کے عوام کے لیے دعا کی۔ محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اور اس کے باہمت عوام ایک اور جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی قوم جو مسلم دنیا میں نمایاں آواز رہی ہے، اپنی غیر متزلزل ایمان اور یقین سے طاقت حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے لکھا: ’’ایران اور اس کے ثابت قدم عوام کے لیے دعا گو ہوں۔ کوئی میزائل یا خطرہ اس کی خودمختاری کو ختم نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس کے حوصلے کو توڑ سکتا ہے۔ اللہ ایران کو اپنی حفاظت میں رکھے، اس کے عوام کو صبر و ہمت عطا کرے اور اس کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو حکمت اور طاقت کے ساتھ رہنمائی فراہم کرے۔‘‘