جرمنی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہیں ہوگا
7
M.U.H
26/03/2026
آسٹریلیا کے وزیر خارجہ ریچرڈ مارلز سے ملاقات کے دوران بوریس پیسٹوریوس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے ہیں، اسی لیے جرمنی ہر ممکن امن کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے پہلی مرتبہ اس امکان کا بھی ذکر کیا کہ جرمن فوج آبنائے رمز کی سکیورٹی میں کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ بندی طے پا جاتی ہے تو امن کے قیام اور خصوصاً آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے ممکنہ تعیناتی پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔