ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت نہيں کریں گے:جاسم البدیوی
3
M.U.H
27/03/2026
خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت نہيں کریں گے۔ جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدو رفت روکے جانے سے ہونے والے نقصانات صرف خلیج فارس کے ممالک تک ہی محدود نہيں ہیں بلکہ اس سے دنیا کے تمام ملکوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت نہيں کریں گے اور ہم نے تہران کو بھی اس مسئلے سے با خبر کر دیا ہے۔
البدیوی نے اس جانب اشارہ کئے بغیر کہ علاقے میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر ایران کے حملے، اپنے دفاع پر مبنی اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہيں، دعوی کیا کہ خلیج فارس کے رکن ملکوں نے بہت زیادہ حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ایران کے حملوں کا جواب نہیں دیا تاکہ جنگ کا دائرہ مزید وسیع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں تاکید کرتا ہوں کہ ایران کے ساتھ کسی مذاکرات یا سمجھوتے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کی شرکت ضروری ہے۔