خطے کے لوگ امریکی افواج تعیناتی کے مقام سے دور چلے جائیں: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اپیل
9
M.U.H
27/03/2026
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ ایرانی شہریوں اور رہنماؤں کو بے رحمی کے ساتھ قتل کرنے والے دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی فوجیوں کا خاتمہ ہمارا فریضہ ہے۔لہذا خطے کے عوام کو ہمارا مشورہ ہے کہ آپ فوری طور پر ان علاقوں سے باہر نکل جائیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔
سپاہ نیوز سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے اعلامیہ نمبر 48 کا متن حسب ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
مغربی ایشیا کے ممالک کے معزز شہریوں!
بزدل امریکی صیہونی فوجیں جو اپنے ہی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت اور صلاحیت نہیں رکھتیں، مجاہدین اسلام کے حملوں کے خوف سے شہری علاقوں کو استعمال کر کے بے گناہ لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
چونکہ ایرانی شہریوں اور رہنماؤں کو بے رحمی سے قتل کرنے والے دہشت گرد امریکی اور صیہونی فوجیوں کا خاتمہ ہمارا فرض بن چکا ہے لہذا ہم آپ معزز شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان علاقوں سے نکل جائیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں تاکہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
27 مارچ، 2026