امریکہ میں ٹرمپ کیخلاف ’’بادشاہ نہیں چاہئے‘‘ کے عنوان سے مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت
8
M.U.H
28/03/2026
ایران جنگ کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ’’بادشاہ نہیں چاہئے‘‘کے عنوان سے مظاہرے کئے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا بھر کی سڑکوں پر گزشتہ روز 70 لاکھ افراد نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ امریکا کے 3 ہزار شہروں میں مظاہرے کئے گئے جن کا عنوان ’’سب کا ایک ہی نعرہ، بادشاہ قبول نہیں‘‘ رکھا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے مظاہرے امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے مظاہرے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے پورا امریکہ ہی ٹرمپ کیخلاف سڑکوں پر نکل آیا ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مظاہرے ہوئے۔ ہفتہ کے روز دنیا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو آمرانہ رجحانات کا حامل اور قانون کو پامال کرنے والی حکمرانی کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ ’’بادشاہ قبول نہیں‘‘ مظاہروں کے تحت ایک سال میں یہ تیسرا موقع ہے کہ امریکی عوام سڑکوں پر نکلے ہیں اور اپنی رائے کا کھلم کھلا اظہار کیا ہے۔