ایران کی بڑی کامیابی ، سعودی عرب میں امریکہ کا آواکس طیارہ تباہ کر دیا
21
M.U.H
29/03/2026
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کی دشمنانہ کارروائیوں کے جواب میں، اور الخرج ایئر بیس پر ایندھن بردار طیاروں کی تباہی کے بعد، سپاہ کی فضائیہ نے مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کے دوران خدا کے فضل سے کم از کم ایک E‑3 آواکس طیارے کو جو فضائی نگرانی، کمانڈ اور کنٹرول کی صلاحیت رکھتا ہے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ سعودی عرب کے الخرج ایئر بیس پر کیا گیا اور اس کے ساتھ موجود دیگر عسکری طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔