خاتم الانبیاء (ص) کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے دبئی میں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم ڈپو کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ دبئی میں امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہ مذکورہ امریکی اڈے پر حملے کے وقت یوکرین کا ایک اینٹی ڈرون سسٹم کی ایک کھیپ اور 21 یوکرینی بھی وہاں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا مذکورہ امریکی فوجی اڈے میں موجود یوکرینی فوجیوں کے انجام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، جو غالباً مارے گئے ہیں۔