لبنان میں جنگ بندی حزب اللہ کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کے اتحاد کا نتیجہ ہے: اسپیکر قالیباف
43
M.U.H
17/04/2026
تہران: ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے لبنان میں جنگ بندی کو حزب اللہ کی استقامت اور مزاحمت کے محور کے اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔
محمد باقر قالیباف نے جمعرات کی رات(17 اپریل 2026) اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ جیسا کہ میں نے گزشتہ رات کہا تھا کہ جنگ بندی صرف حزب اللہ کے جوانوں کی بے مثال ثابت قدمی اور مزاحمت کے محور کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم احتیاط کے ساتھ اس جنگ بندی کودیکھیں گے اور فتح کے حصول تک ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔
ایران کے اسپیکر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ میں اس جنگ بندی کے قیام کے لیے پاکستانی حکومت اور جنرل عاصم منیر کی ثالثی کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انا علی العہد۔۔۔۔۔