پوپ نے ایران کے سفیر کو ویٹیکن کے اعلی ترین سفارتی نشان سے نوازا
33
M.U.H
13/05/2026
تہران:کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ لیون نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو ویٹیکن کے اعلی ترین سفارتی تمغے سے نوازا۔
"اودینے پیانو" اعزازی سفارتی نشان کی بنیاد سن 1847 میں "پوپ پیوس نہم" نے ڈالی تھی۔
اس اعزازی نشان کو ویٹیکن کے اعلی ترین تمغے کے طور پر جانا جاتا ہے جسے دیگر ملکوں کے سفیروں اور برجستہ شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے نیز جنہوں نے سفارتی تعلقات اور امن اور گفتگو کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔
یہ نشان منگل 12 مئی سن 2026 کو ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد حسین مختاری کو پیش کیا گیا۔
اس نشان کے ساتھ جاری دستاویز میں امن، انصاف اور بھائی چارے کے قیام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی کاوشوں کی قدردانی کی گئی ہے۔