ایران مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے موجود ہیں، پاکستانی وفد آج تہران جا رہا ہے:امریکی وزیر خارجہ
12
M.U.H
21/05/2026
امریکی وزیرِ خارجہ روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کے حوالے سے کچھ مثبت اشارے موجود ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے مل رہے ہیں، پاکستانی وفد بھی آج تہران جا رہا ہے، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہو پاتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی ترجیح ایک اچھا معاہدہ کرنا ہے، یہی ان کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے۔ اگر ہم کوئی اچھا معاہدہ کر لیں تو یہ بہت بہتر ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر ہم اچھا معاہدہ نہ کر سکے تو صدر نے واضح کیا ہے کہ ان کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ میں ان کی تفصیل بیان نہیں کروں گا، لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ کچھ مثبت اشارے ضرور ہیں، لیکن میں حد سے زیادہ پُرامید بھی نہیں ہونا چاہتا، اس لیے آئندہ چند دنوں میں دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔