جنگ کے خاتمے کے بارے میں جو تفصیلات ذرائع ابلاغ پیش کر رہے ہیں، انہیں مسترد کیا جاتا ہے: ترجمان وزارت خارجہ
8
M.U.H
22/05/2026
تہران: مختلف ذرائع ابلاغ میں مذاکرات کی تفصیلات کے بارے میں ہمارے نمائندے کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے ذرائع ابلاغ میں موجود قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔
اسماعیل بقائی نے زور دیکر کہا کہ گزشتہ دنوں جو تفصیلات مذاکرات کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں میڈیا میں پھیلائی گئی ہیں، انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پیغامات کے تبادلے کے رواں دور میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی موضوع یا پھر افزودہ یورینیم اور افزودگی کے معاملے پر بات چیت صرف ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیاں ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
اسماعیل بقائی نے واضح الفاظ میں کہا کہ مذاکرات کے بارے میں دقیق معلومات صرف چند مخصوص اعلی عہدے داروں اور مذاکرات کار ٹیم کے ترجمان کے ذریعے پیش کی جائيں گی۔