لبنانی ارکان پارلیمنٹ پر حزب اللہ کی حمایت کا الزام، امریکہ کی نئی پابندیوں کا اعلان
11
M.U.H
22/05/2026
امریکہ نے حزب اللہ کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے لبنان کے متعدد ارکان پارلیمان، سلامتی حکام اور ایرانی سفیر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کی حمایت کے الزام میں ۹ افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان پابندیوں میں لبنان کے ارکان پارلیمان، ایک ایرانی سفارتکار اور لبنانی سلامتی حکام شامل ہیں۔
امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں امریکہ نے حزب اللہ کے مالی معاملات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں لبنان کے ارکان پارلیمان حسن فضل اللہ، ابراہیم الموسوی، حسین الحاج حسن اور محمد فنیش شامل ہیں۔
اسی طرح سامر حمادہ، جو جنوبی مضافاتی علاقے میں لبنانی فوج کے شعب اطلاعات کے سربراہ ہیں، خطار ناصر الدین نامی سلامتی عہدیدار، تحریک امل کے شعبۂ سلامتی کے سربراہ احمد بعلبکی اور جنوبی علاقے کے کمانڈر احمد صفوی بھی ان پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق لبنان میں ایرانی سفیر محمد رضا شیبانی بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔