ایرانی وزارت خارجہ: جنگ بندی کی خلاف ورزی کا امریکی اقدام قابل مذمت ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے
27
M.U.H
28/05/2026
تہران: اسلامی جمہوریہ ایرن کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو ابتدائی لمحات میں بندر عباس کے بعض علاقوں پر امریکا کی فوجی جارحیت کی مذمت کی ہے
ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار کے خلاف امریکا کے جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نوٹس لے، اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور امریکی جارحین کا مواخذہ کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے، آٹھ اپریل کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اس میں گزشتہ چند دنوں میں، خلیج فارس میں بین الاقوامی سمندری علاقوں میں بحری جہازوں پر حملے کئے اور اسی طرح ایران کے جنوبی علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ 51 کے مطابق ایران کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے دفاع کے لئے سبھی ضروری تدابیر اپنائے جانے پر زور دیا۔
انھوں نے ایران اور خطے کے بعض دیگر ملکوں کے خلاف امریکی دھمکیوں کی مذمت کی اور دوست وبرادر ملک عمان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ایک ملک کو جس نے ، ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کے لئے تعمیری، موثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اورگزشتہ برسوں کے دوران سفارتی ثالثی میں مساعی جمیلہ کا مظاہرہ کیا ہے، نہ صرف یہ کہ زور زبردستی سے کام نہ لینے کے اصول کے منافی ہے بلکہ بین الاقوامی روابط میں قانون شکنی اور غنڈہ گردی کے خطرناک رجحان کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔