ایرانی حکومت کےخلاف ہمارا اقتصادی آپریشن فیوری جاری ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ
7
M.U.H
28/05/2026
امریکا کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے خلاف ہمارا اقتصادی آپریشن فیوری جاری ہے۔ واشنگٹن سے جاری بیان میں سکاٹ بیسنٹ کا دعویٰ تھا کہ ایران کے فوجیوں کو تنخواہ نہیں مل رہی، پولیس والے ڈیوٹی پر نہیں آرہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایرانی معیشت اور کرنسی زوال کا شکار ہے، ایران کی خلیج فارس آبنائے اتھارٹی ایک مذاق ہے، آج امریکا نے اس اتھارٹی پر پابندی کی منظوری دی۔ امریکی وزیر خزانہ نے ایران کو کسی بھی ٹول ٹیکس یا امدادی ادائیگیوں کے حوالے سے خبردار کیا، ایرانی ایئر لائنز کی لینڈنگ، ایندھن اور ٹکٹ فروخت تک رسائی بند کر دیں گے۔