سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا: ڈونلڈ ٹرمپ
6
M.U.H
15/06/2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہوگیا۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکا کی بحری ناکہ بندی ہٹا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز جمعہ کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کھل جائے گی۔