شہید رہبر انقلاب کی نماز جنازہ میں فرزندان رہبر نے شرکت کی
3
M.U.H
05/07/2026
تہران: شہید رہبر انقلاب اسلامی آور آپ کے کنبے کے شہیدوں کی نماز جنازہ میں دسیوں لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔
آیت اللہ جعفر سبحانی صف اول میں کھڑے ہوئے، اس کے بعد شہید رہبر انقلاب اور آپ کے کنبے کے چار شہیدوں کے تابوت لائے گئے ۔ ایک چھوٹا تابوت شہید رہبر کی نواسی شہید زہرا محمد گلپائگانی کا بھی تھا۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای، پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف، ممتاز دانشور اور سیاستداں غلام علی حداد عادل، صادق لاریجانی، شہید رہبر کے دفتر کے سربراہ محمدی گلپائگانی، علی باقری، شہید رہبر کے بیٹے، مصطفی خامنہ ای، مسعود خامنہ ای اور میثم خامنہ ای، پہلی صف میں شامل تھے ۔
فرزندان شہید رہبر حالیہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔
نماز جنازہ میں رہبر انقلاب اسلامی کی اہلیہ کے بھائی حسن خجستہ، نائب صدر محمد رضا عارف، دفتر رہبر انقلاب کے حوزہ سے متعلق سیکشن کے انچارج محمدی عراقی، حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ عرافی، سید ہاشم حسینی بوشہری، اور آستان قدس رضوی کے متولی احمد مروی بھی پہلی صف میں تھے۔
نماز کی پہلی صف کے بیچ میں،مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان، شہید رہبر انقلاب کے اہل خانہ، اور بعض ممتاز علما تھے اور صف کے دونوں طرف، عسکری کمانڈر تھے جن میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل وحیدی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی، پولیس چیف جنرل رادان ار سپاہ نیوی کے کمانڈر ایڈمیرل علی عظمائی موجود تھے۔
شہید رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای قدس سرہ اور اپ کے کنبے کے شہیدوں کی نماز جنازہ میں دسیوں لاکھ ایرانی عوام اوربہت بڑی تعداد میں دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی شرکت کی۔