اردن کے علاقے رکبان میں امریکی دہشت گرد فوج کے متعدد اہلکار مارے گئے:سپاہ پاسداران
4
M.U.H
21/07/2026
تہران:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے منگل 21 جولائی کو اپنے بیان نمبر 40 میں بتایا ہے کہ امریکی دشمن کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ آپریشن نصر 2 کی 24 ویں لہر کو جاری رکھتے ہوئے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے جوانوں نے اردن کے رکبان نامی علاقے میں طلفل کش اور دہشت گرد امریکی افواج کے ایک کمپاؤنڈ پر حملہ کی جس میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکی وزیر جنگ نے جو خود بھی ایک جنگی مجرم ہیں، ان ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے ان حقیقی تعداد چھپانے کی کوشش کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے دنیا کی کوئی بھی قوم، جدید ہتھیاروں کے ذریعے بچوں کو قتل کرنے والے بزدل فوجیوں کو ہیرو قرار نہیں دیتی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ: "دنیا کے حریت پسند لوگ جلد ہی ان جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔"